پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے چھٹیوں میں چھپائی شدہ ہوم ورک دینے کے پابند

11:48 AM, 11 May, 2018

لاہور : پنجاب بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد  محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب کے تما م سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیاہے جس میں گرمیوں کی چھٹیوں میں طالب علموں کو چھپائی شدہ ہوم ورک دینے کا کہا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں جلد ہونے اور بچوں کی آسانی اور والدین کی خصوصی توجہ کی وجہ سے چھپائی شدہ ہوم ورک دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کو ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو چھپائی شدہ گرمیوں کا ہوم ورک دینے کا ہدایت کر دی ہے ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق چھپائی شدہ ہوم ورک کا مقصد بچوں کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کروانا ہے ۔ تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں طالب علم فعال طور پر ہوم ورک مکمل کر سکیں ، جن اضلاع میں بچوں کو چھپائی شدہ ہوم ورک فراہم نہ کیا ان علاقوں کے سی ای اوز ایجوکیشن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں