'کشمیر میں قتل عام رکوانا ہے تو آزادی کی جدوجہد ترک کرنا ہو گی'

'کشمیر میں قتل عام رکوانا ہے تو آزادی کی جدوجہد ترک کرنا ہو گی'
کیپشن: بھارتی آرمی چیف کا تحریک آزادی نہ چھوڑنے پر معصوم کشمیریوں کے قتل عام جاری رکھنے کا اعلان۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس

نیو دہلی: بھارتی آرمی چیف کشمیریوں کیلئے ہٹلر بن گیا بھارتی میڈیا کے مطابق آزادی کے پروانوں کو تحریک آزادی سے کنارہ کش ہونے کی دھمکی دے دی۔

طاقت اور غرور کےنشے میں دھت بھارتی آرمی چیف نے  تحریک آزادی نہ چھوڑنے پر معصوم کشمیریوں کے قتل عام جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے اور  کشمیریوں کو کبھی آزادی نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر نوبل انعام کے مستحق ہیں، جنوبی کوریا

جنرل بپن راوت نے کشمیر میں مظاہرین پر تشدد کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کی بڑی تعداد سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کو سبوتاژ کرنے کیوں نکل آتی ہے۔ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ مسلح جدو جہد کرنے والے نہ مارے جائیں تو وہ انہیں سمجھائیں کہ اپنے ٹھکانوں سے ہتھیاروں کے بغیر باہر نکلیں کوئی قتل نہیں ہو گا۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا  ہم اپنی کارروائی روک دیں گے لیکن کسی کو ہماری کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ بھارتی فوج پر کیا جانے والا پتھراؤ انہیں اور بھی جارح بنا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی سے برطانوی وزیراعظم ٹیرزامے کی تصویر ہٹا دی گئی

تحریک آزادی دبانے میں ناکام بھارت پہلے ہی 'بلیک کیٹ کمانڈوز' قاتل فورس کی کشمیر میں تیعناتی کا حکم دے چکا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں