سیئول: جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام سے نوازنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے لئے زبردست خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
مون جے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات 12 جون کوہوگی:ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کو شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری طویل محاذ آرائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ کے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں