ایف بی آر نے علی ظفر کو نوٹس بھیج دیا

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے معروف پاکستانی گلوکار ماڈل علی ظفر کو ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے معروف گلوکار علی ظفر کو انکی سالانہ آمدن پر ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہیں کرانے پر نوٹس بھیجا گیا اور تفصیلات طلب کی گئیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پانچ کروڑ سے زائد آمدن پر ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانا ضروری ہے۔ دوسری جانب علی ظفرکے منیجر نے کہاہے کہ مجھے ایف بی آرکی طرف سے آج نوٹس ملاہے تاہم ابھی ایک ماہ کاوقت ہے گلوکار اسے بروقت جمع کرادیں گے۔