راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے آرمی سکول آف انفنٹری میں مختلف کورسز کرنے والے نوجوان افسروں سے بھی بات کی۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طالبعلموں سے بھی سالانہ خطاب کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف نے اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر بات کی اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ آرمی چیف نے ملک میں امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کے جاری آپریشنز اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور چمن واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں