ذائقہ دار اٹالین ’پاستا‘ بنانے کا طریقہ،جانیئے اس دلچسپ رپورٹ میں

ذائقہ دار اٹالین ’پاستا‘ بنانے کا طریقہ

 ذائقہ دار اٹالین ’پاستا‘ بنانے کا طریقہ،جانیئے اس دلچسپ رپورٹ میں

لاہور: لذیذ اور ذائقہ دار اٹالین ’پاستا‘ بنانے کا طریقہ، ہم یہاں آپ کو پاستا بنانے کے 2 ایسے طریقے بتا ئے رہے ہیں، جس سے آپ بھی  گھر میں اٹالین پاستا بنا سکتے ہیں۔

ٹماٹر/ تلسی/ دھنیا کے ساتھ پاستا بنانے کا طریقہ: 

اجزاء
650 گرام پاستا

450 گرام ٹماٹر

ڈھائی چمچ زیتون کا تیل

2 چمچ کٹی ہوئی سفید پیاز

10 تلسی کے پتے یا دھنیا کا بنڈل

4 چمچ پارمیگیانو (اٹالین) پنیر

2 چمچ پسا ہوا لہسن

حسب ذائقہ نمک اور مرچ

ترکیب
پاستا کو ابالنے کے بعد پانی سے نکال کر الگ رکھیں: ٹماٹر کو 10 سیکنڈ کے لیے گرم پانی میں ڈبونے کے بعد نکال کر ایک منٹ تک برف کے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔

اس کے بعد ٹماٹر کو نکال کر خشک کریں اور ان کے ٹکڑے کرلیں۔ایک برتن میں پیاز کو زیتون کے تیل کے ساتھ بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال کر حسب ذائقہ مرچ اور نمک ڈالیں۔اب اس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر اس میں تلسی کے پتے یا دھنیا ڈال کر پنیر مکس کریں اور ذائقہ دار اٹالین پاستا تناول فرمائیں۔