خالدلطیف اور ناصرجمشید کی پراسرار گفتگو نیونیوز نے حاصل کرلی

09:47 PM, 11 May, 2017

ندیم حسن کلیر

لاہور : اسپاٹ فکسنگ کیس میں تہلکہ خیز انکشافات ،خالدلطیف اورناصرجمشید کےدرمیان پراسرار گفتگو نیو نیوز نے حاصل کرلی .دونوں کرکٹرز کس طرح کوڈ ورڈ میں با ت کرتے رہے اور معاملات طے کرتے رہے تمام تفصیلات سامنے آگئیں ،وہی آڈیو جو پی سی بی نے فکسنگ ٹریبونل کو پیش کی .یہ آڈیو نیو نیوز نے حاصل کر لی ہے ۔ کیا گفتگو ہوئی ملاحضہ فرمائیں !

آڈیو:
ناصرجمشید : اسلام وعلیکم خالد بھائی ،بیٹ کی پے منٹ آپ کو کروانی تھی ، بندے بتادیجے گا کہ وہ کہاں پہنچانی ہےنوبجے سے پہلے پہلے آپ کو پہنچادی جائے گی،آپ بےشک اس سے خود رابطہ کرلینا.

ناصرجمشید: نہیں نہیں ،یوسف میرے دوست ہیں ،بڑی دیر سےجانتا ہوں ،انگلینڈ میں اب ملاقات ہوتی ہے. اس سے پہلے جب میں چیمپینزٹرافی  کھیلنےآیا تھا، تب ملاقات ہوئی تھی .بیٹ سیل کیے تھے ، آپ اس کی ٹینشن نہ لیں ،آپ بےفکر رہیں ،اس کےبارے میں

ناصرجمشید : 100 فی صد بندہ اعتبار والا ہے ، میں نے دوتین لوگوں سے پوچھا ہے ، آپ اس کی ٹینشن نہ لیں ،کوئی بات ادھرسے ادھر نہیں جائے گی ہم نے اپنی کمپنی کا نام خراب نہیں کرنا ،بیٹ خراب نہیں کرنے ۔

ناصرجمشید: خالد بھائی یوسف کی ٹینشن نہ لیں آپ کی بات ادھرسے ادھر نہیں ہوگی،اس کو گورے نے ہائر کیا ہوا ہے .پیچھے اصل میں گورا ہے ،جو بیٹ خریدتا ہے.یہ یوسف ویسے ہی آگیا ہے،اصل میں سب کچھ گورا ہی ہے.

ناصرجمشید : گورے کو کسی نے خراب بیٹ دےدیے تھے .کسی اورکمپنی کا نام استعمال کرکے غلط بیٹ دےدیے.اس لیے اب وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے اب بیٹ دکھادو، تاکہ مجھے غلط بیٹ نہ مل جائے۔

خالدلطیف : چل ٹھیک ہے جانی ، بیٹ دکھادیتے ہیں ،پے منٹ وغیرہ کی تیری گارنٹی ہے ،ہم پریشان نہیں ۔

ناصرجمشید : ہم نے اچھے بیٹ بنانے ہیں اوربیچنے ہیں .بیٹ بے شک کم سیل ہوں لیکن ہم نے ابھی نام بنانا ہے کوئی ایشو نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں