جسٹن بیبر نے بھارتیوں کو چونا لگادیا

جسٹن بیبر نے بھارتیوں کو چونا لگادیا ہ

جسٹن بیبر نے بھارتیوں کو چونا لگادیا

ممبئی:معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے لائیوکنسرٹ کی تیاریاں کئی  زورو شور سے کی گئیں  اور کنسرٹ میں شرکت کے لیے  بالی ووڈ شخصیات بھی بے تاب تھیں کنسرٹ کا ٹکٹ 76ہزار سے زائد کا فروخت کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی فرمائشوں کی طویل فہرست تھمانے والے جسٹن بیبر نے بھارتیوںبے وقوف بنا دیا۔

جسٹن بیبر کے ممبئی میں ہونے والے لائیو کنسرٹ میں بھارت بھر سے 45 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی لیکن 2 گھنٹے کے کنسرٹ میں جسٹن بیبر نے صرف 4 گیت ہی لائیو گائے اور باقی گانوں پر صرف ہونٹ ہلا کر بھارتیوں کو بے وقوف بنادیا۔

کنسرٹ میں شریک معروف ہدایتکار انوراگ باسو نے بھی جسٹن بیبر کے بھارتیوں کو بے وقوف بنانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ہدایتکار کا کہناتھا کہ میں جسٹن بیبر کا بڑا مداح ہوں اور میں کنسرٹ کے دوران وی وی آئی پی سیٹ چھوڑ کراسٹیج کے قریب چلا گیا تھا لیکن مجھے اس وقت سخت مایوسی ہوئی کہ جسٹن زیادہ تر گیتوں پر ہونٹ ہلارہے تھے۔