ممبئی :جسٹن بیبر کے بھارت آنے پر ان کی مداح ثناءان کا ایئرپورٹ سے ہوٹل تک پیچھا کیا تاہم ہائی سیکیورٹی کی وجہ سے وہ بیبر سے مل سکیں۔ وہ ان کے کنسرٹ میں بھی گئیں اور وہاں بھی ان سے ملاقات کی کوشش کی لیکن نہ کر سکی ۔بھارتی شہر مبھشر کی رہنے والی 19سالہ ثناءشیخ نے خود کو راک سٹار جسٹن بیبر کی بیوی بتایا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثناءشیخ کے ساتھ ان کی اچھی دوست 24سالہ صدیقی بھی تھی، دونوں نے ایک گاڑی میں جسٹن کی گاڑی کا پیچھا کیا۔
جب پر ثناءسے پوچھا گیا کہ وہ یہ سب کیوں کر رہی ہے تو ثناءنے لوگوں کو بتایا کہ اس کی بیبر سے 20 فروری، 2009 کو شادی کی ہے۔
ثناءکا کہناتھا کہ "شادی کے بعد میں نے اپنے نام میں بیبر شامل کیا ہے، میں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاٗونٹس پر ثناءبیبر نام لکھا ہے اور میرے تمام فرینڈس مجھے ثناءبیبر کے نام سے ہی جانتے ہیں۔
- شیخ نے مزید بتایا کہ ثناءشیخ نام صرف میرے والدین اور کالج کے ریکارڈ کے لئے ہے، وہ ہر سال اپنا دو برتھڈے مناتی ہیں، ایک اپنا اور دوسرا بیبرکا۔