وزیراعظم کی زبان پھسل گئی لوڈشیڈنگ کی بجائے بجلی ختم ہونے کا کہہ گئے

07:32 PM, 11 May, 2017

چیچہ وطنی: وزیراعظم کی زبان پھسل گئی لوڈشیڈنگ کی بجائے بجلی ختم ہونے کا کہہ گئے۔ جمعرات کو چیچہ وطنی میں خطاب کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ہمارے کام مکمل ہو رہے ہیں دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے رواں سال بجلی بھی ختم ہو جائے گی تاہم فوراً درستگی کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔

یاد رہے اکژ سیاسی لیڈر اپنی زبان دانی میں کچھ سے کچھ کہ جاتے ہیں جس پر عوام اچانک سے حیران رہ جاتے ہیں پہلے بھی وزیر اعظم صاحب کی زبان مختلف موقعوں پر پھسل چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں