یونس خان نے افغان ٹیم کی کوچنگ سےمتعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیا

07:22 PM, 11 May, 2017

لاہور: یونس خان نے افغان ٹیم کی کوچنگ سےمتعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے خبردی کہ یونس خان افغانستان کی طرف سے
کوچنگ کی آفر قبول کرلی ہے۔یونس خان کاکہنا ہےکہ انہیں کوئی پیشکش نہیں ہوئی نہ ان کا افغانستان جانے کا کوئی ارادہ ہے۔اسٹاربیٹسمین نےبتایا کہ انہیں چند سال پہلے افغانستان کی طرف بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کرکٹ کی مصروفیات کےباعث آفرمستردکردی تھی۔

یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ  کے سربراہ عاطف مشال نے کہا کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے پر رضا مندی ظاہر کی۔انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ  افغان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔لیکن یونس خان کا کہنا ہے کہ میری اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے کوئی آفر ہوئی ہے ۔یونس خان اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے کیرئیر کا آخر میچ کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سپر اسٹار کھلاڑی انضمام الحق، راشد لطیف اور کبیر خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت بھارت سے تعلق رکھنےو الے لال چند راجپوت افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں جو کہ جون 2016 سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یونس خان پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز کا ہدسہ عبور  کیا .انہوں نے یاد رہے کہ یونس خان کم میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔ وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنھیں تمام ٹیسٹ کھیلنے والی نو ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے .

مزیدخبریں