پولیس اہلکار کی سرکاری پستول سے خودکشی

نئی دہلی : بھارت میں پولیس اہلکار نے اپنی ہی پستول سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق 45سالہ بھارتی پولیس اہلکارکوشال گنگولی نے سرکاری پستول ملنے کے 10منٹ بعد ہی اسے کن پٹی پر تان کر خودکشی کر لی۔

07:18 PM, 11 May, 2017

نئی دہلی : بھارت میں پولیس اہلکار نے اپنی ہی پستول سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق 45سالہ بھارتی پولیس اہلکارکوشال گنگولی نے سرکاری پستول ملنے کے 10منٹ بعد ہی اسے کن پٹی پر تان کر خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوشا گنگولی ضلعی تحقیقاتی یونٹ میں تعینات تھا جہاں اس کی ڈیڑھ ماہ قبل ہی ٹرانسفر کی گئی تھی، جبکہ اسے شب برات کے اجتماعات کی نگرانی کیلئے مال خانے سے سرکاری پستول فراہم کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق گنگولی کی خودکشی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی جبکہ اس کی جیب سے کوئی تحریر بھی نہیں ملی جس سے واقعے کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا سکتا تاہم ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ وہ بطور تحقیقات اپنی خراب کارکردگی اور افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سے شدید پریشان تھا۔ اس کے علاوہ کوشال گنگولی کا ساپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی چل رہا تھا۔

مزیدخبریں