امریکی جوڑا شادی کیلئے بلند ترین مقام پر پہنچ گیا

امریکی جوڑا شادی کیلئے بلند ترین مقام پر پہنچ گیا

کیلی فورنیا : امریکی جوڑے نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ پر شادی کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ کیلی فورنیا کے رہائشی جیمس سیسم اور ان کی اہلیہ ایشلے نے ایک سال کی منصوبہ بندی کے بعد سرد اور بلند ترین مقام ماو¿نٹ ایوسٹ پر شادی کرنے کا ارادہ کیا۔ اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے انہوں نے تین ہفتے کا سفر کیا جہاں وہ 17 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچے اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی شادی روایتی طور پر ان کے شایان شان نہیں تھی اس لیے انہوں یہ غیر یقینی منصوبہ بندی کی۔اس غیر روایتی شادی میں جوڑے نے روایتی لباس پہنے جس میں سیسم نے کالا کوٹ جب کہ ایشلے نے سفید رنگ کا لباس پہنا۔ غیر معمولی شادی کو عکس بند کرنے والے اسپیشلسٹ ایڈونچر فوٹو گرافر چارلسٹن چرچل نے اس حوالے سے لکھے گئے اپنے بلاگ میں کہا کہ ماو¿نٹ ایوسٹ پر انتہائی سرد درجہ حرارت کے باعث تصاویر لینا بہت مشکل تھا اور ایک موقع پر انتہائی سرد ماحول کی وجہ سے ان کے کیمرے اور دیگر آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
چرچل نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے انتہائی کم وقت میں اس چھوٹی سی شادی کی تصاویر کو لینے کے لیے مشکل ترین کام کیا۔ چرچل کے مطابق تصاویر لیتے وقت ہاتھوں سے دستانے اتارنے پر ان کے ہاتھ کی انگلیاں جیسے جم رہی تھی جس کے باعث شادی کی تصاویر کے لیے حالات مناسب نہیں تھے مگر اس کے باوجود تصاویر انتہائی شاندار رہیں۔