کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، آئی ایس پی آر

06:28 PM, 11 May, 2017

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کی جیل میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔سزا پانے والے دہشتگردوں میں بخت امیر ، مشتاق احمد ، محمد نواز اور اصغر خان شامل ہیں .

مشتاق احمد سیدو شریف اور دیگر حملوں میں ملوث تھا ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سزا پانے والے چاروں دہشتگرد شہریوں کے قتل ، تعلیمی اداروں کی تباہی اور سید و شریف ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث تھے جبکہ سیکیورٹی اداروں پر بھی حملے کر چکے تھے .سزا پانے والے دہشتگرد وں نے  مسلح افواج پر حملے سمیت تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار شہید ہوئے.انکے پاس سے آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا. جنہوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا ۔دہشتگرد تحریک طالبان کے فعال کارکن تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں