واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو انتخابی مہم سے لیکر عہدہ صدارت سنبھالنے تک اپنے متنازعہ بیانات اور اقدامات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہے ہیں لیکن اب ان کی پالیسوں کا اثر لوگوں کی شادی شدہ زندگی پر بھی ہونے لگا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر دس میں سے ایک جوڑا ٹرمپ کی پالیسیوں اور ان کے متعلق اختلافات کی وجہ سے دونوں کے درمیان دوریاں بڑھانے کی وجہ بن رہا ہے۔
دی ویکفیلڈ ریسرچ کی جانب سے ایک تازہ سروے کیا گیا جس میں 1000 لوگوں سے اس معاملے کے حوالے سے بات کی گئی آیا کہ امریکی صدر کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سروے میں ہر پانچ میں سے ایک شخص نے کہا کہ ٹرمپ کے دور حکومت نے ان کی شادی اور تعلقات پر منفی اثرات چھوڑے ہیں۔ سروے میں شامل ایک تہائی لوگوں نے کہا اگر وہ کسی صورت حال میں ٹرمپ کو سپورٹ نہیں کرتا اور اسے پتہ چلا کہ اس کا پارٹنر ٹرمپ کا حامی ہے تو وہ طلاق کے بارے میں غور کر سکتا ہے۔
اٹارنی لوئس برینر نے فوکس بزنس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس سروے سے اتفاق کیا اور کہا میں نے اب تک ایسے جوڑے نہیں دیکھے جو صدر سے متعلق اختلافات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ لوئس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی 35 سالہ میٹری مونیل پریکٹس میں ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے جوڑے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ کہتی ہیں وہ ایسے جوڑوں کے درمیان معاملات حل کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں امریکا میں معروف ٹیلی ویژن چینلوں نے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے پہلے 100 دنوں کی کامیابیوں پر مبنی اشتہار کو نشر کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں