امریکی ٹیچر کو مسلم طالبہ کا اسکارف کھینچنا مہنگا پڑ گیا

03:20 PM, 11 May, 2017

نیویارک:متعصب اور تنگ نظر امریکی ٹیچر کو مسلم طالبہ کا اسکارف کھینچنا مہنگا پڑ گیا،ہاتھوں میں نوکری سے برخاستگی کا پروانہ تھما دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے سکول میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سخت گیر اور انتہا پسند ٹیچر نے مسلم طالبہ صفا الکذوکری سے سزا کے طور پر ناصرف اسکارف کھینچ ڈالا.

بلکہ نازیبا کلمات بھی ادا کیے۔واقعے کا علم اسکول انتظامیہ کو ہوا تو انہوں نے مذکورہ ٹیچر کو نوکری سے نکالنے میں ذرا سی دیر نہیں لگائی۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق وہ کسی بھی صورت اسکول میں مذہبی اظہار رائے کی خلاف ورزی نہیں چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے  امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد  امریکی معاشرے میں شدت پسند ی کا پہلو غالب آتا جا رہا ہے جس کی وجہ امریکی مسلمانوں کو شدید مشکالات کا سامنا  کر رہے ہیں۔ سات مسلم ممالک پر پابندی کے فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو  خود بھی امریکی معاشرے کی طرف سے شدید رد عمل کاسامنا کرنا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں