آسٹریلوی آئس کریم شاپ نے پھولوں کی شکل کی آئسکریم بیچنا شروع کر دی

02:34 PM, 11 May, 2017

میلبرن : دنیا بھر میں اشیاءبیچنے کے لیے نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں ۔ مارکیٹنگ کا انداز ہر کسی کا انوکھا ہی ہوتا ہے ۔ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا آسٹریلیا میں جہاں آئس کریم شاپ کے مالک نے نیا انداز اپناتے ہوئے اپنے گاہکوں کو آئس کریم کو پھولوں کی شکل دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کے سنٹرل بزنس کے علاقے میں قائم آئس کریم پارلر پر مختلف رنگوں کے پھولوں کی اشکال کی آئس کریم کپ اور کونز خریدی جا سکتیں ہیں ۔ اس آئس کریم کون میں مختلف اقسام کے ذائقوں کے پھول بنوائے جا سکتے ہیں ۔ جنہیں دیکھ کر ہی دل خوش ہو جائے ۔
آئس کریم پارلر کی شہرت آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں پھیل چکی ہے ۔ اس کی شہرت کا انداز ہ اس سے لگایا جا سکتاہے ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے سیاح سڈنی کے اس علاقے میں اس خاص آئس کریم کو کھانے کے لیئے جاتے ہیں ۔ انواح و اقسام کے پھلوں کے ڈیزائن بنی آئس کریم خریدتے اور سڈنی کی سڑکوں پر کھاتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔
آئس کریم پارلر کے مالک نے 2012میں کام شروع کیا تھا جو آج ایک بڑے بزنس ٹائیکون کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔

مزیدخبریں