سعودی مبلغ کو خواتین کے خلاف نازیبا بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا

سعودی مبلغ کو خواتین کے خلاف نازیبا بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا

جدہ : سعودی مبلغ دین جس نے چند دن پہلے ایک تقریب کے دوران خواتین کی ڈرائیونگ کرنے کے اور ان کے بارے میں نازیبا بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عالم دین ”ابو زغم“ نے بیان میں کہا تھا کہ ” اگر خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تو وہ شراب پی کر گھر لوٹا کریں گی “۔ابو زغم کے بیان کے بعد سعودی عرب میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ متعدد شہریوں نے ابو زغم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سعودی عرب میں سابق جج اور قانون دان ناصر الیمنی کا کہناہے کہ وہ ابو زغم کے خلاف کیس دائر کرنے کے بارے میںسوچ رہے ہیں ۔ عنقریب کیس دائر کر دوں گا۔
یمنی کا یہ بھی کہناتھا کہ کس ادارے نے ابو زغم کو لیکچر دینے کی اجازت دی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارے معاشرے میںا یسے مسائل کیسے حل ہو سکتے ہیں جہاں ابو زغم جیسے انسان بس رہے ہوں ۔ناصر کے علاوہ سعودی عرب کی بڑی شخصیات نے ابوزغم کے خلاف عدالت جانے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔