چین کو پاکستان کیساتھ تجارتی حجم میں زبردست اضافے کی توقع

01:57 PM, 11 May, 2017

بیجنگ :چین کو توقع ہے کہ بیلٹ و روڈ منصوبے کے تحت پاکستان اور شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع دوسرے علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں زبردست اضافہ ہو گا ، بیلٹ و روڈ منصوبے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کے امکان کے پیش وسطی صوبہ ہینان نے بین الاقوامی روٹ پر اپنے مال بردار ٹرین نیٹ ورک کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جنوبی ایشیاءاور جنوب مغربی ایشیاءکے صحافیوں کے ایک گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے جینگ جو اقتصادی و ترقیاتی زون کے حکام نے بتایا کہ دونوں اطراف سے بڑھتے ہوئے تجارتی امکانات کے پیش نظر دو نئی ٹرینیں جینگ جو ۔یورپ انٹرنیشنل بلاک ٹرین کا حصہ ہونگی ، شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ جو کہ 2013ء میں چین کے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کیا جانیوالا منصوبہ ہے ، قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ قائم کیا جارہا ہے جو کہ چین کے ساحلی علاقے سے شمال مغرب کی جانب وسطی ایشیاءاور یورپ تک پھیلا ہوا ہے .

ہیمبرگ انٹرنیشنل ریلوے لائن کا شمار ان چند چینی ریلوے روٹوں میں ہوتا ہے جو مختلف یورپی صنعتی حصوں ، فارماسوٹیکل سپلائر اور پروڈیوسروں کے درمیان ہوائی راستے کے بجائے بلاک ٹرینوں پر اپنی مصنوعات کی ترسیل کیلئے کئے جانیوالے معاہدوں کے بعد دوطرفہ سروس چلاتی ہے۔

مزیدخبریں