ویلنگٹن: کہا جاتا ہے کہ والدین دولت کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں پر جان چھڑکتے ہیں اور ان کی تمام ضروریات کا خیال بھی رکھتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں ایک ایسا انوکھا کیس دیکھنے کو ملا جس میں والدین نے اپنی بیٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
کولین نامی خاتون نے اپنے والدین سے گھر خریدنے کے لئے 368000 ڈالر قرضہ اس شرط پر لیا کہ وہ کچھ عرصے بعد وہ انہیں تمام رقم واپس کر دے گئی۔
بیٹی سے بار بار رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ٹریور اور مرین نے تنگ آ کر عدالت سے رجوع کر لیا جس کے بعد عدالت نے کولین کو اپنے والدین کو 368000 ڈالر کی رقم جلد از جلد واپس کر نے کا حکم دے دیا۔ فیصلے کے بعد کولین کی ماں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں باقی والدین اوربچوں کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا وہ ایسی غلطی نہ کریں جو ان سے ہوئی ہے۔
اس خاتون کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو اپنے والدین اور دادا، دادی سے رقم ادھار نہیں لینی چاہیئے۔ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیئے اور اچھی نوکری حاصل کرنے کی کوشش کریں اور باقی عام لوگوں کی طرح بینک سے قرضہ لیں کیونکہ میں اور میرا شوہر کوئی بینک نہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں