زرداری کی پارٹی رہنمائوں کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

زرداری کی پارٹی رہنمائوں کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

اسلام آباد:  سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روزسابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں نیوز گیٹ کمیشن رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جس میں سابق صدر نے اپوزیشن لیڈر کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔

پیپلز پارٹی این اے پچاس مری کے وفد نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی اور انہیں مری میں جلسے کی دعوت دیتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھرپورکردار کی یقین دہانی کرائی۔آصف زرداری نے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد سے پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دورِاقتدارکے دوران جمہوریت مضبوط ہوئی۔

مصنف کے بارے میں