نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی 17سالہ طالبہ سکول کے فیئر ویل پارٹی میں ایسے لباس میں پہنچ گئی کہ سب کے ہوش ہی اُ ڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سترہ سالہ طالبہ میگن فلارتی میڈیا سٹیڈیز کی طالبہ تھی ۔ سکول کی فیئر ویل پارٹی میں میگن نے انٹری دینے کے لیے تابوت میں بند ہو کر اور اسکے لے جانے والی گاڑی میں استعمال کیا ۔ پارٹی میں شامل طالب علموں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے پارٹی کے عین بیچ میں ایک تابوت والی گاڑی دیکھی ۔
تابوت کو دیکھنے کے بعد ان پریشانی میں مزید اضافہ اس وقت ہو گیا جب اس گاڑی میں رکھے تابوت میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ہر دل عزیز کلاس فیلوتھی ۔ مگر یہ پریشانی چند لمحوں بعد ہی ختم ہوگئی ۔کیونکہ تھوڑی دیر بعد میگن نے تابوت میں لیٹے ہوئے اپنی آنکھیں کھولی اور آرام سے تابوت سے باہر نکل آئی ۔
جس کے بعد تمام طالب علموں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ میگن کی والدہ کا کہناہے کہ ”میگن نے جو کام کیا ہے وہ ہر کوئی نہیں کر سکتاہے ،یہ ہمت کی بات ہے “۔ جبکہ اس کے اساتذہ کا کہناہے میڈیا کی طالبہ ہونے کی وجہ سے اچھی ڈائریکٹر بننے کا فن آتا ہے ۔