استنبول :ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ عالمی سطح پر مختلف خطرات میں گھری ہوئی ہے ۔انہوں نے یہ بات اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی مستقل کمیٹی کے 33 ویں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس کا آغاز صدر ایردوان کے پیغام سے ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اس خطے کی بدلتی صورت حال تشویش ناک ہے ۔
یہاں بسے مسلمان مختلف قسم کے مصائب و مظالم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی نے قوم پرستی کو اپنے پیروں تلے کچلا مگر آج قوم پرستی کی یہ بیل امت مسلمہ کےلیے پیروں کی زنجیر بن چکا ہے ، افغانستا ہو یا لیبیا ،یمن ہو یا شام و عراق جہاں نظر ڈالیں تفرقہ پرستی و ظلم کا دور دورہ ہے جسے ختم کرنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔
متعلقہ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے وزیر ترقیاتی امور لطفی الوان نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت ایک مشکل دوراہے پر ہے جن سے نجات کا واحد ذریعہ باہمی اتحاد میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
امت مسلمہ عالمی سطح پر مختلف خطرات میں گھری ہوئی ہے ، رجب طیب ایردوان
12:40 PM, 11 May, 2017