کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کیخلاف طلبہ سراپااحتجاج

کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کیخلاف طلبہ سراپااحتجاج

کوئٹہ : صوبے کی سب سے بڑی جامعہ  بلوچستان یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کے خلاف طلبا سراپا احتجاج ہیں۔  طلبا تنظیموں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا اور دعویٰ کیا کہ انتظامیہ احتجاج ختم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ۔مستقبل کے وہ معمار ہیں جنہوں نے آ گے چل کر اس ملک کی بھا گ دوڑمیں اپنا اہم کر دار ادا کر نا ہے مگر یہ طلبہ سریاب روڈ پر قا ئم بلو چستان کی سب سے بڑی یو نیو رسٹی میں ہو نے وا لی باقاعدگیوں کے خلاف سرا پا ئے احتجاج ہیں۔

  بلو چستان یو نیو رسٹی کی 4 طلبہ تنظیموں کی جانب سے کو ئٹہ پر یس کے باہر علا متی بھو ک ہڑتا لی کیمپ لگا یا گیا ہے کیمپ میں نصب بینرز پر طلبہ نے یو نیو رسٹی میںانہیں درپیش مسا ئل کی فہرست بھی آ ویز اں کر رکھی ہے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم کر نے کے لئے ان پر دباو ڈا لاجا رہا ہے بلو چستان یو نیو رسٹی کے ان طلبہ کا  مزید کہنا ہے کہ انہوں نے یو نیو رسٹی میں ہو نے وا لی باقاعدگیوں کے حوا لے سے کئی بار اعلیٰ حکام سے ملنے کی کوشش کی مگر انہیں ملنے نہ دیا گیا ۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسا ئل جلد حل نہ کئے گئے تو سخت احتجاج کر یں گے ۔

مصنف کے بارے میں