رمضان المبارک میں تمباکو نوشی اورکھلی جگہوں پر کھانے والوں کو تین ماہ جیل کی سزا ہو گی ، کمیٹی متفقہ فیصلہ

11:40 AM, 11 May, 2017

اسلام آباد: سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ”احترام رمضان المبارک“ بل 2017کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی نے 1981احترام رمضان آرڈیننس میںترمیم کرتے ہوئے سزاﺅں اور جرمانوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ نئی ترمیم کے تحت رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے والے افراد کوتین ماہ جیل کی سزاکے ساتھ 25000روپے جرمانے بھی بھرنا پڑے گا۔
1981کے آرڈیننس میں اسے پہلے جرمانے کی رقم 500روپے تھی مگر اب یہ بڑھا کر 25000کر دی گئی ہے ۔مذکورہ بل کو سینیٹر تنویر خان نے 16جنوری کو پیش کیا تھا۔ جس کے بعد بل کو منظوری کے لیئے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بھیج دیا گیاتھا ۔
تنویر خان نے بل میں رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی تھی ۔بل کے منظور ہونے کے بعد اس بار روزہ خوروں کو سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں