ایف بی آئی کے سربراہ کو اچھا کام نہ کرنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ

ایف بی آئی کے سربراہ کو اچھا کام نہ کرنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے سربراہ کو اچھا کام نہ کرنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے کہ جیمز کومی اچھا کام نہیں کر رہے تھے اس لیے انہیں فارغ کر دیا گیا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے مزید کسی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایف بی آئی کے سربراہ کو ان کے عہدے سے الگ کر دیا تھا۔