اسلام آباد: پاکستانی طالب علم محمد اسد رضا نے انٹر پرینیورز آرگنائزیشن ( ای او) کے زیر انتظام جرمنی میں منعقدہ "گلوبل بزنس آئیڈیاز کمپیٹیشن" (جی بی آئی سی) میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مشرق وسطیٰ ، پاکستان اور افریقہ کے لئے ای او کے ریجنل چیئرمین ایس ایم عمران نے کہاہے کہ مقابلوں نے دنیا بھر سے 56ممالک کے طلباءنے شرکت کی اور عام آدمی کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کم خرچ اور مو¿ثر کاروباری تصور پیش کرنے پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ )کے طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جو پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی پاکستانی طالب علم نے دوسری مرتبہ ای او کے مقابلوں میں شرکت کی اور ان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جو پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔