روس کے وزیر خارجہ کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات

09:49 AM, 11 May, 2017

رکاوٹیں : امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومے کی برطرفی کے ایک دن بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور امریکہ دوطرفہ تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ انتظامیہ سے تعلقات کو بہتر بنانا پہلی حکومتوں سے زیادہ آسان ہے.

واضح چند روز پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈر بیورو آف انویسٹی گیشن کے سربراہ جیمز کومے کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ جس کے بعد ڈونلڈٹرمپ کو اپنی پاریٹی سمیت مخالف پارٹی کے ارکان کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں