مولانااعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

09:37 AM, 11 May, 2017

اسلام آباد: مولانااعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی اسلام آباد ائر پورٹ سے  گرفتارکرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے،ملزم نجی پرواز کے ذریعے دوحہ کے راستے برطانیہ جانے کی کوشش میں تھا ۔

سبطین کاظمی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ ملزم کا نام بھی ای سی ایل میں نہیں تھا۔واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق سپاہ صحابہ کے سربراہ تھے اور ان کو 4 اکتوبر 2003 ءکو ایم 2 موٹروے پر اسلام آباد داخل ہوتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

 
loading...

مزیدخبریں