اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز ( ن ) لیگ کے لیے 13سیاسی سوالوں سے نکلنا مشکل ہوگا،ملک کے اجتماعی حالات میں سیاسی شہید نہیں بننے دینا چاہیے۔
شیخ رشیدنے مزید کہا کہ مدر آف دی کیسز پاناما لیکس ابھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فوج کا فیصلہ بہترین فیصلہ ہے،سیاستدان جے آئی ٹی اور پاناما لیکس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویزرشید، طارق فاطمی اور راؤ تحسین خبر لگوانے اور رکوانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ’گو نواز گو‘ پرتمام اپوزیشن پارٹیز ایک ہیں، سوائے فضل الرحمان کے۔