اسلام آباد: نئے وفاقی بجٹ میں پرانے اور نئے پنشنروں کی پنشن میں تقریباً 20 فیصد اضافہ کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ سول و فوجی ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد کے لگ بھگ اضافے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار 26 مئی کو وفاقی بجٹ تقریر میں نان فائیلرز آف ٹیکس ریٹرن پر ود ہو لڈ نگ ٹیکس ریٹ بڑھانے کا اعلان کریں گے ۔
بینکوں کی ٹرانزکشن سمیت مختلف کیٹیگریوں پر نان فائیلرز سے ودہولڈنگ ٹیکس مختلف شرحوں سے لیا جارہا ہے نان فائیلرز جو سالانہ ٹیکس گوشوارے فائل نہیں کرتے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز کی منظوری وزیر خزانہ وزیراعظم پاکستان سے لیں گے ۔
یہ بجٹ تجویز ہوگی قومی اسمبلی نے فنانس بل 2017 میں شامل کی گئی اس تجویز کی منظوری دی تو ایف بی آر ریونیو میں 20 سے 50 ارب روپے کا اضافہ ہوجانے کا امکان ہے۔اس کے نتیجے میں سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 15 لاکھ کے لگ بھگ ہوجائے گی اور ملکی معیشت دستاویزی کرنے کا حکومتی پلان کامیابی سے آگے بڑھے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 2006 اور 2007 میں پرانے پنشنروں کی پنشن میں 20 فیصد اور نئے پنشنروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا ۔
زرداری دور میں ہر سال پرانے پنشنروں کی پنشن میں 20 فیصد اور نئے پنشنروں کی پنشن میں اوسطاً 15 فیصد سالانہ اضافہ کیا گیا لیکن مسلم لیگ (ن)نے 2013 اور 2014 میں نئے پرانے پنشنروں کی پنشن میں دس دس فیصد اضافہ کیا تھا۔