چینی اینی میٹڈ فلم نی زہا 2 کا بڑا ریکارڈ، سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ایشیائی فلم

07:10 PM, 11 Mar, 2025

چین :چین کی اینی میٹڈ فلم نی زہا 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی، دنیا بھر میں 2.04 ارب ڈالرز کا بزنس کرتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ایشیائی اور اینی میٹڈ فلم بن گئی۔

3 سے 9 مارچ کے دوران فلم نے مزید 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کمائے، جس کے بعد یہ ایوینجرز: انفینٹی وار کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

یہ فلم 29 جنوری 2025 کو ریلیز ہوئی اور اب تک سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ مزید ممالک میں ریلیز کے بعد اس کی کمائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس سے قبل، سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینی میٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ 2 تھی، جس نے 2027 میں 1.7 ارب ڈالرز کمائے تھے۔ تاہم نی زہا 2 نے یہ ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں