انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق نائب صدر امجد امین بٹ اور کوچ وقاص اکبر پر چار، چار سال کی پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں آفیشلز نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور انہیں آرٹیکل 2.5 اور آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ ان پر 24 فروری 2025 سے 23 فروری 2029 تک چار سالہ معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔متاثرہ افراد کو اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے، جو سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے اور عالمی سطح پر اینٹی ڈوپنگ پروگراموں کا انتظام کرتی ہے۔