کیلیفورنیا:انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ میسجز کو شیڈول کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان فروری 2025 میں کیا گیا تھا اور اب یہ آپ کے لیے دستیاب ہے۔
شیڈول دی میسج فار لیٹر نامی فیچر صارفین کو ڈی ایمز میں پیغامات کو مخصوص تاریخ اور وقت پر بھیجنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ کو میسجز محفوظ کرنے یا وقت پر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیونکہ آپ پیغام تحریر کر کے اسے خودکار طور پر شیڈول کر سکتے ہیں۔
انسٹا گرام ڈی ایمز میں جائیں اور جس دوست کو پیغام بھیجنا ہے اس کی چیٹ کھولیں۔ پیغام لکھنے کے بعد سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں۔ شیڈول کرنے کا آپشن ظاہر ہوگا جہاں آپ اپنی پسندیدہ تاریخ اور وقت منتخب کر سکتے ہیں۔
سینڈ بٹن پر کلک کرنے کے بعد، آپ کا میسج شیڈول ہو جائے گا اور آپ اسے بعد میں بھیجنے یا حذف کرنے کا اختیار رکھیں گے۔آپ ایک میسج کو 29 دن تک شیڈول کر سکتے ہیں، اور اسے اپنے لیے ریمائنڈر کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ فیچر صرف تحریری پیغامات کے لیے دستیاب ہے، یعنی آپ تصاویر یا ویڈیوز کو شیڈول نہیں کر سکتے۔یہ فیچر انسٹا گرام کو مزید کارگر اور صارف دوست بناتا ہے، اور اب آپ کسی بھی وقت اپنے پیغامات کو شیڈول کرکے انہیں اپنے مطلوبہ وقت پر بھیج سکتے ہیں۔