پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

 پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

کراچی:پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔  پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ 


کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 51 رنز کی محتاط اننگز کھیلی۔ روومین پاول نے 30، صائم ایوب نے 19 اور محمد حارث نے 13 رنز بنائے۔ حسیب اللہ ایک، ٹام کوہلر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عامر جمال 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
کراچی کنگز ایونٹ میں آج اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے، یہ پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔ 

مصنف کے بارے میں