ہم نے قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،"اب یا کبھی نہیں" کا مرحلہ آگیا ہے:وزیر اعظم شہبا زشریف

ہم نے قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ  ہم نے قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،"اب یا کبھی نہیں" کا مرحلہ آگیا ہے۔   وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،"اب یا کبھی نہیں" کا مرحلہ آگیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہاکہ    جیسے بھی حالات ہوں،اپنی ذمہ داری نبھائیں گے،عوام کو ریلیف دینا ہے ۔  وقت کا ضیاع برداشت نہیں کروں گا۔ قرض کی نہیں اب سرمایہ کاری کی بات کروں گا۔  پی ڈی ایم حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے۔
انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحاد کے تحت اپنی ماضی کی حکومت کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا سہرا دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ غریب عوام کو پیسنے والی مہنگائی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ان کاکہنا تھا کہ   غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے پس گیا ہے، اشرافیہ کو سبسڈی دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں ہماری کارکردگی پوری قوم نے دیکھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اس وقت کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور یہ ہمارا پہلا امتحان ہے، اس کےلیے سب متحرک ہوجائیں۔ صوبوں کے ساتھ مل کر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ 90 فیصد وسائل پر قابض ہے، اشرافیہ کو سبسڈی دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ہم سب کیلئے اعزاز اور عزت کا لمحہ ہے،اللہ کی مہربانی سے ہم سب منتخب ہوئے۔نواز شریف کی طرف سے سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سرکاری افسران کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔ہم قوم کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ہم سب ملکر نئے ولولے کے ساتھ خدمت کریں گے۔
قیمتوں میں غیر ضروری اضافے ، ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے۔اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے کنٹرول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔آج کابینہ کا پہلا اجلاس ہے، ہم سب کیلئے یہ عزت اور اعزاز کا لمحہ ہے۔
مہنگائی پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی اربوں روپے دے رہے ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کی پوری طرح مانیٹرنگ کریں گے۔
بجلی اور گیس کا گردشی قرضہ ملا کر 5 ہزار ارب روپے ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جینکوز کے پاور پلانٹس بند کردینگے تو بڑی بچت ہوگی۔ڈیزل مافیا سمیت پتہ نہیں کون کون ملوث ہے؟ ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ہمالیہ نما راستے میں مسائل ،مشکلات کے گہرے سمندر آنے ہیں۔میری اور تیری نہیں ہماری ذمہ داری ہے۔نیت کرلیں ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے۔چیلنج قبول کرکےمحنت کرنا ہوگی۔ترقی اور خوشحالی کے لیے ایس آئی ایف سی موثر پروگرام ہے۔ہم نے اپنے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنا ہے۔سالانہ ٹیکس 100 ارب آتا ہے تو 300 ارب غائب ہو جاتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پہلے کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔ 
وزیراعظم نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے کنٹرول کےلیے فوری کمیٹی قائم کی ہدایت کی۔ کمیٹی صوبائی حکومتوں سے مل کر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرضروری اضافے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ 
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانے کےلیے عائد کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں