رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

06:51 PM, 11 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اورکل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔رمضان کا چاند لاہور میں نظر آیا ہے.

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے.لاہور کے علاوہ پشاور اور اسلام آباد میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا تھا۔

مزیدخبریں