لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ،10  لاشیں  نکال لیں

 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ،10  لاشیں  نکال لیں

کراچی :پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں کھلے سمندر سے نکال لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو حجامڑو کریک پر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ 

ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہازوں اور سپیڈ بوٹس کے ذریعے آپریشن جاری ہے۔ آ مطابق دس ماہی گیروں کی لاشیں سول حکام کے سپرد کر دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں