سینیٹ انتخابات   تیاریاں مکمل،انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری ہوگا،  پولنگ 2 اپریل کو ہوگی

05:23 PM, 11 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات  کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں۔الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا۔ کاغذات نامزدگی آج سے وصول کئے  جاسکتے ہیں۔

 52سینیٹرز11مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرہوجائیں گے۔25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کے چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔پندرہ اور سولہ مارچ کو کاغذات نامزگیاں جمع کرائی جاسکیں گے ۔سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

مزیدخبریں