رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں،گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا:مریم نواز

04:03 PM, 11 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ  رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول سیکرٹریٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا ۔
 رمضان میں پرائس کنٹرول کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے جس پر لوگ تنقید کررہے ہیں، اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جس کی ضرورت پڑے گی، ٹرانسفر اور پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے اتنا خرچہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں