اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔
ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔
بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
کابینہ میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر ، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک، جام کمال، اویس لغاری، عطااللہ تارڑ ، شزہ فاطمہ، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ امیرمقام، احدچیمہ، محسن نقوی، احسن اقبال، اسحٰق ڈار نے بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔