سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو غیر پارلیمانی جماعت ڈیکلیئر کرنے کی درخواست دائر

02:43 PM, 11 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آزاد اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے معاملے پر پارٹی کو غیر پارلیمانی جماعت ڈیکلیئر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ 

درخواست مولوی اقبال حیدر نے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے اراکین کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو غیر پارلیمانی جماعت ڈیکلیئر کیا جائے،سنی اتحاد کونسل میں آزاد اراکین کے شمولیت کو آئین کے آرٹیکل 5,9,17,25,51 کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ سنی اتحاد کونسل کو غیر سیاسی جماعت قرار دیا جائے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو سنی اتحاد کونسل کو بطور سیاسی جماعت ٹریٹ کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل انتخابات میں ایک نشست بھی جیت نہیں سکی، آزاد اراکین کا سنی اتحاد کونسل نے شمولیت 51(6)(ڈی) کی خلاف ورزی ہے۔آزاد اراکین کو انتخابات جیتنے والے جماعت میں شامل ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ عام انتکابات کےبعد پاکستان تحریک انصاف کے 80 سے زائد رہنماؤں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی بنا پر سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں حاسل کرنے کی درخواست بھی کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔  

مزیدخبریں