وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اجلاس، 9 مئی سے بائیک پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

01:11 PM, 11 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح  اجلاس ہوا۔،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا جائزہ  لیا گیا۔پنجاب میں 20ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657ماحول دوست اربن بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے ایڈوانس کی رقم  کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی تکلیف کا ازالہ حکومت کی زمہ داری ہے۔عوام معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، حکومت کو بوجھ اٹھا نا ہو گا۔ 


بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آبا د اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں  میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے ہر تحصیل میں طالبات کے لئے سکول بس پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ9مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ ہوگا۔ مئی میں ہی ڈیلوری شروع ہو جائے گی۔بڑے شہروں میں آمد ورفت کی بہترین سہولتوں کیلئے 657بسوں کی فراہمی کے پلان منظور کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس،ایم ڈی ٹی پی آر اے،صدر بینک آف پنجاب،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں