مریم نواز سے مل کر خوشی ہوئی ، پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا ہے: کینیڈین ہائی کمشنر

مریم نواز سے مل کر خوشی ہوئی ، پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا ہے: کینیڈین ہائی کمشنر

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلینLeslie Scanlon  نے  ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ ،  فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اورٹریڈ کمشنر علی خان بھی شامل تھے ۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکنلین نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  کینیڈین ہائی کمشنر نے مریم نوازشریف کی وزارت اعلی کو پنجاب کے عوام کےخوش کن تبدیلی قرار دیا۔ ملاقات میں کینیڈا اورپنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  کینیڈا کی اعلی تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلباء کے لئے سکالر شپ بڑھانے کا جائزہ  لیا گیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ کینیڈامیں مقیم سکھ کمیونٹی کو درشن اور مذہبی سیاحت کیلئے آمد پر خیر مقدم کیا جائے گا۔  کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملکر خوشی ہوئی،پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا۔
 

مصنف کے بارے میں