سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ رات گئے شخصی ضمانت پر رہا

11:23 AM, 11 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20 سے زائد کارکنان کو پولیس نے پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سےحراست میں لیا تھا۔

تاہم اب پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لطیف کھوسہ کو پولیس نے کینٹ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا جبکہ رکنِ قومی اسمبلی سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں