اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کی تقرری کے لئے صدر مملکت کو نام تجویز کر دیے ہیں۔
وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت اسحاق ڈار اور مصدق ملک کو بھی بطور وفاقی وزرا تقرر کی تجویر دی۔ خواجہ آصف ، احسن اقبال اور رانا تنویر کا بطور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے ۔
تجویز کردہ ناموں میں جام کمال ، انجینئر امیر مقام ، اویس لغاری ، عطا اللہ تارڑ ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر شیخ ، ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔ اسحاق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزرا کام کریں گے
وزیرا عظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت محمد اورنگزیب ، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی وزرا تقرر کی تجویز دی۔ وزیر اعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز کر دی۔