جسٹس نعیم اختر افغان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

09:28 AM, 11 Mar, 2024

اسلام آباد : جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا۔

 حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ ججز ،سینئر وکلا اور عدالتی سٹاف نے حلف برداری میں شرکت کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض  انجام دے چکے ہیں۔ 

جسٹس نعیم اختر افغان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔ سپریم کورٹ میں اس وقت بھی ججز کی 3 اسامیاں خالی ہیں۔ 


 

مزیدخبریں