اسلام آباد : پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مغرب کی نماز کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں پشاور میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے، مسجد الحرام میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا۔برطانیہ میں کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی ہے، بعض آج اور بعض کل پہلا روزہ رکھیں گے۔
امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے مراکز آج پہلا روزہ رکھیں گے۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، فلپائن اور خطے کے دیگر ممالک سمیت آسٹریلیا میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔