آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول بنانے کا اصولی فیصلہ

آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول بنانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا۔ صدر آصف زرداری با ضابطہ طور پرصاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔

 آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔ عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔عام انتخابات 2024کے لیے آصفہ بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی اورجمہوری جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں وہ 3فروری 1993کو پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔آصفہ بھٹو  اپنے والد کے سب سے قریب رہیں۔

 آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں بھی وہ اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔ بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ٹیگ بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں