اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گٹر کی غلاظت ،فارن ایجنٹ ملک میں فساد چاہتا ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کو چار حصوں میں تقسیم کی بات کرنے والا ملک کو ٹکرے ٹکرے کرنا چاہتا ہے ۔یہ ہوتی ہےغیر ملکی سازش اورایسے خیرات کے پیسے سے ملک میں آگ لگانے کا شیطانی کھیل کھیلا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھلے ملک جل جائے اِس کی جان بچ جائے۔ فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں اور ڈی ایس این جی آپریٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دراصل غنڈہ گرد، انتہا پسند ٹولا ہے جو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی میڈیا کو جیلوں میں ڈالتا تھا،ہڈیاں اور پسلیاں توڑتا تھا،اغوا کرتا تھا،گولیاں مارتا تھا اور اب بھی حملہ آور ہے۔